ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / دھونی چمپئنز ٹرافی میں اہم کردارنبھاسکتے ہیں:پونٹنگ

دھونی چمپئنز ٹرافی میں اہم کردارنبھاسکتے ہیں:پونٹنگ

Sun, 30 Apr 2017 20:04:06    S.O. News Service

سڈنی30/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا ئی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دھونی اپنے تجربات سے چمپئنز ٹرافی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ چمپئنز ٹرافی کا انعقاد اس سال جون میں انگلینڈ اور ویلز میں ہوگا۔دھونی نے دسمبر 2014میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، اس کے بعد انہوں نے محدود اووروں کے کرکٹ فارمیٹ میں بھی ہندوستانی ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی تھی۔وہیں آئی پی ایل ٹیم نے انہیں سپرجائنٹ کی کپتانی سے ہٹا دیا تھا۔پونٹنگ نے کہا کہ کرکٹ کی دنیا میں دھونی کا اب تک کا کیریئر شاندار رہا ہے،ان کی کپتانی میں ہندوستان نے 2007ٹی- 20ورلڈ چمپئن شپ، 2011ورلڈ کپ اور 2013چمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔پونٹنگ نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ کی دنیا میں دھونی کو ایک مؤثر بلے باز نہ ماننا غلط ہے۔کرکٹ آسٹریلیا (سی اے)کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ وہ اپنے تجربے کی بدولت اب بھی ہندوستانی ٹیم میں اہم کھلاڑی بن سکتے ہیں وہ ایک ایسے کھلاڑی ہیں جو مڈل آرڈر میں بلے بازی پر اپنا کنٹرول بنا سکتے ہیں، ایسے تجربے کی انگلینڈ میں ہونے والے چمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں ضرورت پڑ سکتی ہیں۔شروعاتی وکٹ گرنے پر آپ کو مڈل آرڈر میں ایسے ہی تجربہ کار بلے باز کی ضرورت ہو گی۔پونٹنگ نے کہا کہ دھونی نے اپنے کیریئر میں بہت کچھ حاصل کیا ہے، ان کے لیے اب  حاصل کرنے کے لائق کچھ خاص نہیں ہے۔ان کا خیال ہے کہ حالیہ تنقید سے دھونی کے 12سال سے زیادہ کے کامیاب کیریئر پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
 


Share: